ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / الطبقہ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا صفایا ہو گیا

الطبقہ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا صفایا ہو گیا

Thu, 11 May 2017 18:52:49    S.O. News Service

نیویارک،11مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الطبقہ نامی شہر سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پسپا کر دیا ہے۔ باغیوں کی ایس ڈی ایف نامی تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ اس شہر اور قریب ہی واقع ایک ڈیم پر اب اس تنظیم کا قبضہ ہے۔ اس گروپ نے 24 اپریل کو الطبقہ کو آزاد کرانے کے لیے اپنی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران ان شامی باغیوں کو امریکی فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی۔ الطبقہ عسکری اعتبار سے ایک اہم شہر تصور کیا جاتا ہے۔


Share: